Loading
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بچانے پہنچتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جابرانہ پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھائے جبکہ پاکستان اور کشمیر کی والہانہ محبت کا اعتراف کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ وادی سے متعلق بھارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کو بچانے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو دہلی حکومت سے یہ امید ہے کہ یہ آپ کو انصاف دے گی، پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا، اگر ہمت سے بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو مٹ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے، اسی وجہ سے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے جبکہ بھارت کی کشمیریوں کے حوالے سے نیت درست نہیں ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ اٹھا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل