Loading
پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستان اضافی ذمہ داری سنبھال رہا ہے ہمارا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کا قیام اور تنازعات کا پرامن حل ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک طور پر منفی سمت میں جارہی ہے پاکستان اس حقیقت سے آگاہ ہے اور سمجھتا ہے کہ موجودہ حالات میں اسے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوگا۔
سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ مسئلے کا حل پرامن طریقے سے اور اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ فوری جنگ بندی ہو کشیدگی میں کمی آئے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چارٹر کا بنیادی مقصد بھی تنازعات کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں اور اس معاہدے کے تحت پاکستان اضافی ذمہ داری قبول کررہا ہے۔ ایران اور امریکا کے تنازع کے دوران پاکستان ان ممالک میں سرفہرست رہا جنہوں نے کشیدگی کم کرنے اور امن کے لیے کردار ادا کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطین اور کشمیر سمیت تمام تنازعات کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اقوام متحدہ عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کررہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل