Monday, September 14, 2026
 

رجب بٹ بچوں سے متعلق نامناسب مذاق پر شدید تنقید کی زد میں آگئے

 



معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق کیا۔ رجب بٹ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل کریئٹرز کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک لائیو سیشن میں زید علی کے چہرے کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک جملہ بطور مذاق استعمال کیا۔ لائیو سیشن کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اسے غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔         View this post on Instagram                       انسٹاگرام پیج اعلان ٹوڈے نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کی کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرم کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے صدمے کی سنگینی کو کم کرتا اور معاشرے کو ایسے جرائم کے حوالے سے بے حس کر سکتا ہے۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کے الفاظ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ زبان کے استعمال پر زور دیا، جبکہ بعض صارفین نے متعلقہ حکام سے ان کے خلاف کارروائی اور ان کے مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل