Loading
لبندن کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنایا جائے اور باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لبنانی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل