Loading
شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کے دوران اسکیم 33 سیکٹر 18 اے اور اطراف کی متعدد رہائشی سوسائٹیوں میں گزشتہ دو گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث یونیورسٹی، پیلی بھیت، گوالیار، پی سی ایس آئی آر، کوئٹہ ٹاؤن، نیو انچولی سمیت متعدد رہائشی سوسائٹیاں تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید گرمی اور حبس میں بزرگوں، بیمار افراد، بچوں اور خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے کے اضافی ٹیکسز سمیت بھاری بھرکم بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے حوالے سے متعلقہ دفتر میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی گئی تاہم شکایت تک درج نہیں کی جارہی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ یا فنی خرابی کی صورت میں صارفین کو بروقت آگاہ کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل