Loading
اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پمزاسپتال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی ٹیم کو پمز اسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حراست میں لی گئی خواتین نے بچے کی والدہ کو مبینہ طور پر دھوکہ دیا اور نومولود سے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی جس کے بعد اسے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل