Loading
بھارت کے شہر لکھنؤ میں بوائے فرینڈ کو دوسری لڑکی کے ساتھ دیکھنے پر گرل فرینڈ نے ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گئی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع جنیشور مشرا پارک کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص اپنی خاتون دوست کے ساتھ موجود تھا۔
بوائے فرینڈ کے دوسری لڑکی کے ساتھ پارک آنے کی اطلاع ملنے پر اس کی گرل فرینڈ بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔
جھگڑے کے دوران نوجوان جلدی سے اپنی گاڑی میں بیٹھا اور وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تاہم گرل فرینڈ اسے روکنے کے لیے گاڑی کے آگے آکر بونٹ پر چڑھ گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ننگے پاؤں گاڑی کے سامنے موجود ہے اور گاڑی کے بونٹ پر ہاتھ مارتے ہوئے نوجوان سے گاڑی روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اس دوران بوائے فرینڈ نے ان سنی کرتے ہوئے گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کردی جس پر گرل فرینڈ بونٹ پر ہی چڑھ گئی تاکہ کار رکواسکیں۔
ویڈیو میں گرل فرینڈ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ مرنے والی نہیں اور اپنے بے وفا بوائے فرینڈ سے گاڑی روکنے کا مطالبہ کرتی رہی۔
تاہم چند منٹ بعد ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی جس کے نتیجے میں خاتون بونٹ سے نیچے گر گئیں اور نوجوان گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔
#BREAKING | Woman hit by car, dragged on bonnet after dispute in Lucknow
NDTV's @AjayDindian joins @GargiRawat with more details pic.twitter.com/UfB4kSLCh2
— NDTV (@ndtv) September 16, 2026
رپورٹ کے مطابق گرل فرینڈ کی جانب سے پولیس کو باقاعدہ شکایت بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل