Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پاکستان اسٹیل ملز میں 22 ویلر ٹرک میں 36 ٹن چوری کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کرادیا۔
چالان میں سیکیورٹی گارڈ، سینئر افسر سمیت 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ چالان میں کہا گیا کہ پولیس نے عبد الواحد، لیاقت خان، زاہد خان اور خالد نامی ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ ملزمان کو ڈمپر میں چوری شدہ سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
ملزم ندیم حسین دیگر ملزمان کو بچانے کی کوشش میں گرفتار ہوا۔ اسٹیل ملز سیکیورٹی اہلکار نثار احمد اور سجاد حسین غفلت امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ملزم چودھری محمد اکرم نے سینئر افسر ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ملزم چودھری اکرم نے مدعی پر ایف آئی آر سے دستبردار ہونے کیلئے دباؤ ڈالا۔
ایک ملزم تواب خان کا نام ناکافی شواہد کی بنا پر خارج کردیا گیا ہے۔ ملزمان پر چوری اور مجرمانہ فعل کا الزام ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر اے اینڈ پی چودھری اکرم نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل