Loading
امریکی شہر لاس اینجلس میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود عملہ بس حادثے کی لائیو کوریج کررہا تھا اور اس کی براہ راست ویڈیو امریکی نیوز چینل این بی سی پر نشر کی جارہی تھی۔ حادثے میں زمین پر موجود ایک شخص بھی جان سے گیا۔
حادثے سے قبل نشر ہونے والی آخری ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہوتی دکھائی دی، جبکہ کاک پٹ میں خطرے کے الارم کی آواز بھی سنائی دی۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا اصل سبب کیا تھا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں زمین پر موجود کم از کم 4 گاڑیاں اور 2 اسٹوریج کنٹینرز بھی آگئے۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حکام کی جانب سے سامنے آنا باقی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل