Loading
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ان کی ٹیم انٹر میامی نے کروث آزول کو 2-0 سے شکست دے کر پہلی بار کیمپیونز کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
میچ میں لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے ایک گول کیا جبکہ ایک اور گول میں معاونت بھی فراہم کی۔ میسی نے میچ کے 24ویں منٹ میں گول کرکے انٹر میامی کے لیے اپنے 100 گول بھی مکمل کرلیے۔
اس طرح میسی انٹر میامی کی تاریخ میں 100 گول مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کیمپیونز کپ کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں میکسیکن ٹیموں نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، تاہم اس بار انٹر میامی نے کروث آزول کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل