Thursday, September 17, 2026
 

زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 79 کروڑ سے تجاوز کرگئے

 



اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ یوروبانڈز کے انفلوز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے 3 ارب ڈالر کے انفلوز کی آمد کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 21 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردہ یورو بانڈز کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ مزید بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے اجرا سے حاصل 3 ارب 6 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں شامل ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$26.79 billion as of September 11, 2026.https://t.co/mVwDwVa0gU#sbpreserves pic.twitter.com/5VXguHtH1B — SBP (@StateBank_Pak) September 17, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل