Loading
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں معمولی کردی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 3 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 18 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔
پیٹرولیم نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے اور نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل