Friday, September 18, 2026
 

کراچی، آواری ٹاور کے قریب کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا تھانے کے باہر احتجاج

 



کراچی میں شاہراہِ آواری ٹاور کے قریب کار کی ٹکر سے 19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا واقعے کے خلاف لواحقین نے آرٹلری میدان تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ ورثا کے مطابق جاں بحق نوجوان ذیشان موبائل شاپ پر کام کرتا تھا اور حادثے کے وقت موبائل فون کی ڈیلیوری کے لیے بہادرآباد سے کلفٹن جا رہا تھا۔ حادثہ جمعرات کی شب تقریباً 9 بجے پیش آیا کار مبینہ طور پر ایک نو عمر لڑکا چلا رہا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا جبکہ کار میں موجود خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو فرار ہونے میں مدد دی اور واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا رہا۔ لواحقین اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل