Friday, September 18, 2026
 

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایوارڈ جیت لیا

 



اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کے لیے قانون سازی اور کاکسز کے قیام پر کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں 180 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کے لیے کاکسز کے قیام اور قانون سازی پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کو ایوارڈ دیا گیا۔ تاہم اسپیکر بابر سلیم سواتی کی جانب سے ایوارڈ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی نے وصول کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد کنڈی نے کہا کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایوارڈ ملنا خیبرپختونخوا اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ ایوان میں اسپیکر کے کردار کو سراہتے ہیں انہوں نے تمام ارکان کو یکجا رکھا ہے۔ احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ ارکان کے متحد ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں کئی اہم قانون سازی اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل