Loading
عالمی بازار اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، جمعہ کو ایک تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5423 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 69 ڈالر اضافے کے ساتھ سونے کی فی اونس قیمت 4378 ڈالر ہوگئی۔
علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 7169روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل