Loading
پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد کے ان الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثقلین نے شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ان پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔
توصیف احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹیم سلیکشن میں مبینہ جانبداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثقلین شاداب کے علاوہ کسی اور کھلاڑی کو نہیں دیکھتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں فون کرکے شاداب کے معاملے میں نرمی برتنے کا کہا گیا۔
میزبان فواد عالم کی جانب سے ثقلین مشتاق کا نام لینے پر توصیف احمد نے اثبات میں جواب دیا۔
???? TAUSEEF AHMED MAKES A SERIOUS CLAIM???? [Fawad Alam Show/YT]
- Former selector Tauseef Ahmed claims that Saqlain Mushtaq called him regarding Shadab Khan’s selection and even had someone speak to him about it.
“I have the recording. They only see Shadab Khan.”#Cricket…
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) September 19, 2026
سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے توصیف احمد سے کہا کہ اگر ان کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کریں۔
ثقلین کا کہنا تھا کہ انہوں نے توصیف کو سینئر ہونے کے ناطے احترام سے فون کیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بھی مکمل ریکارڈ موجود ہے اور اگر توصیف اپنا ریکارڈ جاری کرتے ہیں تو وہ بھی اپنا ریکارڈ سامنے لانے کے لیے تیار ہیں تاکہ عوام خود حقیقت کا فیصلہ کر سکیں۔
Mr. Tauseef Ahmed, you said you have my voice message—prove it. Release it publicly. I called you out of respect, because I respected you as a senior. Don’t lie, don’t hide, and don’t twist the facts. I have the full record too. Release yours, and I’ll release mine. Let the…
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 18, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل