Loading
کراچی کے علاقے نیو بالی محمدی ہاؤس کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جسے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ راہول ولد گنیش کے نام سے ہوئی ہے، جو ملازمت پیشہ اور مٹھی کا رہائشی تھا۔
راہول نے گزشتہ روز اہلخانہ کو پیغام بھیجا تھا کہ ’آج میرا آخری دن ہے‘۔ اہلخانہ راہول کو تلاش کرتے رہے، تاہم آج کچے مکان سے اس کی لاش ملی۔
ایس ایچ او میٹھادر کے مطابق بظاہر واقعہ محبت میں ناکامی کا معلوم ہوتا ہے۔ نوجوان کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او بھائی خان نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل