Sunday, September 20, 2026
 

ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کو اپنا حق قرار دے دیا

 



ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ایران کا حق ہے۔ ان کا بیان امریکا کی جانب سے ایرانی وفد کو نیویارک کے دورے کے لیے ویزے جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی طلبہ خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی سفارت کاروں کے لیے نیویارک کا سفر کوئی خاص کشش نہیں رکھتا، تاہم اقوام متحدہ ایک ایسا عالمی فورم ہے جسے ایران کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔ بقائی کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت ایران کا حق ہے اور وہاں ایرانی قوم کے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ نیویارک کا دورہ اس انداز میں ہونا چاہیے کہ اسے ایران کی کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔ ان کے مطابق ایرانی وفد کی شرکت سے ایران کی حقیقی طاقت اور خودمختاری کا اظہار ہونا چاہیے۔ بقائی: سفر به نیویورک برای دیپلمات‌های ایران هیچ جذابیتی ندارد اما سنگری است که نباید ازدست داد -شرکت در اجلاس سازمان ملل حق ماست و ما باید در این نشست حقانیت ملت ایران را فریاد بزنیم -قطعا باید مواظب بود که در سفر به نیویورک هیچ سیگنالی داده نشود که دشمن از آن برداشت ضعف در طرف… — خبرگزاری ایسنا (@isna_farsi) September 19, 2026 امریکا نے اس سے قبل ایرانی وفد کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل