Sunday, September 20, 2026
 

قلات میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر صدر اور وزیراعظم کا فورسز کو خراجِ تحسین

 



بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے قریب پاکستان ہائی وے (چمن-کراچی، N-25) پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر عوام کی پُرامن نقل و حرکت کو متاثر کرنے، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی مذموم کوشش کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے قبضے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ  آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر ملکی سرپرستی و معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل