Sunday, September 20, 2026
 

پنجاب میں ڈرون، نائٹ اور ہاک آئی اسکواڈز کی آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر مسلسل نظر

 



وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرون، نائٹ اور ہاک آئی اسکواڈز کی آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر مسلسل نظر ہے. 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 362 بھٹوں اور 199 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، خلاف ورزی پر 11 صنعتی یونٹس سیل ہوئے. ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6 اینٹوں کے بھٹے سیل، 2 ایف آئی آرز اور 8 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا. باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گائی جس میں 205 مقامات کی چیکنگ، 59 پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے. دھوئیں کے اخراج پر 29 باربی کیو و کمرشل ککنگ پوائنٹس سیل، کمرشل کچنز میں سکشن ہڈز کی فعالیت بھی یقینی بنائی جارہی ہے. کمزور موسمی ہواؤں کے باوجود پنجاب حکومت کا جامع ایکشن پلان جاری ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل