Sunday, September 20, 2026
 

کراچی؛ فلیٹ سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی کئی روز پرانی جلی ہوئی لاشیں برآمد

 



سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی فلیٹس میں گھر کے اندر سے میاں بیوی اور تین بچوں سمیت 5 افراد کی کئی روز پرانی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور 3 بیٹیوں کی ہیں، لاشیں ایک ہی کمرے سے ملی ہیں۔ ڈاکٹر عمر احسن آباد میں واقع کسی اسپتال میں کام کرتے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ہدایت کی کہ ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فی الفور آگاہ کریں۔ واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج کو سامنے لایا جائے۔ ترجمان وزیر داخلہ و قانون سندھ سہیل احمد جوکھیو کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل عینی اور واقعاتی شواہد کو پیش نظر رکھ کر وقوعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتہ لگایا جائے۔ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعے کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں، واقعے کی لمحہ بہ لمحہ تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل