Sunday, September 20, 2026
 

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر نامعلوم افراد کا حملہ

 



ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر 10 نامعلوم افراد نے حملہ کرکے موبائل فونز چھین لئے اور سامان کو آگ لگادی۔ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی رپورٹ مدعی رمضان مروت ولد پرویز سلیم سکنہ شاہ عالم چوک نے الزام لگایا کہ ڈسرکٹ آڈریٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران 9 سے 10 نامعلوم ملزمان اچانک آئے اور ہمیں زد و کوب کرنا شروع کردیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے ہم سے موبائل فون لے لئے اور بینرز کو آگ لگا دی، ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل