Loading
ریاض: یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس تاسی کاروبار کے آغاز پر 0.5 فیصد نیچے آگیا۔ سعودی آرامکو کے حصص میں 0.6 فیصد جبکہ ملک کے سب سے بڑے بینک سعودی نیشنل بینک کے حصص میں 0.5 فیصد کمی ہوئی۔
قطر کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی دباؤ دیکھا گیا اور مرکزی انڈیکس QSI میں 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قطر میں انڈسٹریز قطر کے حصص 3.7 فیصد گر گئے، جس سے مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔
حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ریاض میں بعض ’’حساس‘‘ اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے دعوے کے بعد سرمایہ کاروں میں خطے کی سکیورٹی اور توانائی کی تنصیبات سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔
خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں ہونے والی مندی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے کی خبریں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل