Loading
کویت میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی اسٹڈی گروپ کے ذریعے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی کو خرید لیا۔
کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا انگلش فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کے مالک بن چکے ہیں۔
1988 میں قائم ہونے والا پلیمتھ پارک وے اپنا ہوم گراؤنڈ بولیٹھو پارک میں رکھتا ہے اور اس وقت انگلش فٹبال کے ساتویں درجے سدرن لیگ پریمیئر ڈیویژن ساؤتھ میں کھیل رہا ہے۔ کلب اپنے ہی شہر کے معروف کلب پلیمتھ آرگئل سے چار ڈویژنز نیچے ہے۔
???????????????? Pakistani-Kuwaiti businessman Ahmed Mirza has bought English Non League club Plymouth Parkway FC (in 7th tier of English football)
Mirza has ambitious plans to make the club full time within 12–18 months
“My dream is within the next 10 years to see this club reach the EFL” pic.twitter.com/lSfxw7NkhH
— U bad (@ubad433) September 20, 2026
معیز مرزا نے کلب کے لیے طویل المدتی اور بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ آئندہ 10 برس میں کلب انگلش فٹبال لِیگ (ای ایف ایل) تک پہنچے۔
نئے مالک کی آمد کو کلب کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کے منصوبوں میں پلیمتھ پارک وے کو بتدریج انگلش فٹبال کے اعلیٰ درجات تک لے جانا شامل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل