Loading
پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ تیسرے روز میں داخل ہوگیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر قیادت سے مشاورت کے بعد احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کرکے لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم نے وطن واپسی پر امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے عوام کے لیے مزید بہتر ریلیف پیکیج پر بات چیت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کو قبول نہیں اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی ایک سال کے لیے ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
جماعت اسلامی کی قیادت آج وزیراعظم کی درخواست پر مشاورت کرے گی جس کے بعد حافظ نعیم الرحمن احتجاج اور لانگ مارچ کے آئندہ مرحلے سے متعلق اعلان کریں گے۔
شیڈول کے مطابق جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ آج رات ملتان سے لاہور پہنچنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل