Loading
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تناظر میں راولپنڈی بھر کے ہوٹلز، موٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی غیر معینہ مدت تک بندش کے خلاف دائر پٹیشن ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت کے لیے منظور کرلی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو نوٹس جاری کردیے۔
پٹیشن مرکزی انجمن تاجران کے رہنما احتشام الحق نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کاروبار پہلے ہی تباہ ہیں، ایسے میں ہوٹلز کی غیر معینہ مدت تک بندش ناقابل قبول ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہوٹلز، موٹلز اور ریسٹ ہاؤسز کی غیر معینہ مدت تک بندش کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس زبانی احکامات کے ذریعے ہوٹلز بند کرا رہی ہے۔ عدالت نے پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل