Tuesday, September 22, 2026
 

سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

 



لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث  ریلی و قافلے میں شریک 32 گاڑیوں اور 41 کارکنوں کی فہرست مرتب کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ شامل کرکے گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  فہرست میں شامل کارکنان دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریلی کی سہولت کاری اور کارنر میٹنگز کرتے رہے جبکہ 27 ستمبر اسلام اباد دھرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔ سیاسی جماعت کے کارکنان کی 32 گاڑیاں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کیلئے استعمال ہوتی رہیں، کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑیاں ٹریس کرکے بند کی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل