Loading
بھارت کمزور ترین حریف جاپان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے بال بال بچ گیا۔
جاپان کے شہر سانو میں بارش کے باعث 5 اوورز فی اننگز تک محدود واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ابھیشیک شرما پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اوور میں دوسرے اوپنر سنجو سیمسن بھی 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔
مضبوط بیٹنگ لائن رکھنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بہ مشکل 32 رنز بنائے۔
A splendid showing from Japan's spinners in Sano ????
Will they get to 33 and upstage the visitors? https://t.co/A8ISvM090I pic.twitter.com/i2nZoiCtgB
— Cricinfo (@cricinfo) September 22, 2026
حیران کن طور پر بھارتی ٹیم کی اننگز میں صرف دو چوکے لگے جبکہ جاپانی بولرز نے بھارتی بیٹرز کو ایک بھی چھکا نہیں لگانے دیا۔
کپتان شریاس ایئر 16 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ایشان کشن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جاپان کی جانب سے چارلی ہارا ہنزے نے 2 جبکہ ابراہیم تاکاہاشی اور بینجمن ایتو ڈیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جاپان کی ٹیم مقررہ 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بناکر ہدف کے تعاقب میں صرف 2 رنز سے ناکام رہی۔
Japan nearly pull off a stunning win... India prevail by two runs in Sano pic.twitter.com/AuYelVqSE1
— Cricinfo (@cricinfo) September 22, 2026
کپتان فلیمنگ 12، ابراہیم تاکاہاشی 4 اور یماموٹو لیک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بینجمن ایتو ڈیوس 9 اور شرائی پیٹمور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل