Tuesday, September 22, 2026
 

اسلام آباد: غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

 



نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق سیکٹر ای-11 اور جی-10 میں قائم 3 کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے مجموعی طور پر 212 افراد کو تحویل میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد میں چینی اور پاکستانی مرد و خواتین شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 306 موبائل فونز، 383 کمپیوٹرز اور سی پی یوز، 299 مانیٹرز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔ ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان گوگل فراڈ اور لو ڈیٹنگ اسکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث تھے، جبکہ نیٹ ورک کے بھارت اور برازیل سے لنکڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل