Loading
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر) کے مطابق فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روشے نے پاکستان میں فرانس کے سفیر جین نوئل پوئریر کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بشمول علاقائی سلامتی اور دفاع، سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
فرانس کے سیکریٹری جنرل دفاع نکولس روشے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل