Wednesday, September 23, 2026
 

فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

 



پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جہاں ان کے نمایاں طور پر کم ہوتے وزن پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں امریکا میں فیصل قریشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ فوڈ بلاگر اور مرحوم گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کے ساتھ نظر آئے۔ تصویر میں اداکار پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دیے، جس کے بعد ان کے وزن میں تبدیلی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔ اداکار کی اہلیہ کے ساتھ سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بھی صارفین نے ان کے بدلے ہوئے حلیے کو نوٹس کیا اور کمنٹس میں ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے۔         View this post on Instagram                       فیصل قریشی خود اپنے وزن میں کمی کو ڈائٹ اور آنے والے کرداروں کی تیاری سے جوڑ چکے ہیں، تاہم ان کے نئے لُک نے مداحوں کے درمیان خاصی بحث چھیڑ دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل