Loading
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران اپنا موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔
اس حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے ہیں اور اچانک مداح ان پر موبائل پھینکنے لگ جاتے ہیں۔ جیسے ہی موبائل ان کے قریب گرتے ہیں تو وہ پرفارمنس روک کر فون اٹھاتے ہیں اور مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہو گا اب تک۔‘‘
اسی ویڈیو میں ایک اور مداح کو مبینہ طور پر اپنا سبز دوپٹہ بھی اسٹیج پر پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے کی گئی یہ حرکت گلوکار پر حملہ نہیں بلکہ ان سے آٹوگراف لینے کا ایک طریقہ ہے جو کانسرٹس میں عام ہے مگر جس انداز سے موبائل پھینکا گیا، اس سے عاطف اسلم زخمی بھی ہو سکتے تھے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کنسرٹس کے دوران مداحوں کے رویے پر بحث چھڑ گئی، جبکہ عاطف اسلم کا موبائل ملنے پر دیا گیا ردعمل بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل