Wednesday, September 23, 2026
 

ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردیں

 



ایران نے تہران سے عراق کے دارالحکومت بغداد اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کی مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے نافذ ہوگا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام بغداد جانے والی پروازوں کو عراق کے شہر نجف کے ہوائی اڈے کی طرف منتقل کرنے کے امکان پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پروازوں کے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تسنیم کے مطابق تہران سے دیگر بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازیں فی الحال متاثر نہیں ہوں گی اور اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ان میں استنبول کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں۔ پروازوں میں یہ تبدیلی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی اور بحری آمدورفت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے وفود نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ثالثوں کے ذریعے طویل مذاکرات کیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل