Wednesday, September 23, 2026
 

فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی وائرل ویڈیو کو حقیقت بنا دیا

 



مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوب اسٹار  مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا۔ دراصل یہ منظر اسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر چونکتے دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول میم بن گیا تھا۔         View this post on Instagram                       اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔         View this post on Instagram                       ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں، اسی دوران فٹبالر آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل