Wednesday, September 23, 2026
 

خیبرپختونخوا؛ متعدد اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو ارکان خط

 



خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بعض اراکین اسمبلی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان اسمبلی نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت کیٹیگری-B سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے جبکہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل