Wednesday, September 23, 2026
 

عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ میں توسیع

 



عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔ وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر مزید 15 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے، عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کے مطابق عازمین عمرہ کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے توسیع کی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے پانچ سہولت سینٹر بھی قائم ہیں، کراچی جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے ویکسی نیشن شروع ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل