Loading
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سامنے آنے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے جس میں انہیں تامل فلم جیلر2 کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی ڈانس تکنیک کو 10 میں سے نمبر دینے کا کہا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کونسا گانا ہے اور میں کونسا ڈانس کر رہا ہوں۔
View this post on Instagram
وارنر نے یہ بھی کہا کہ اگر ویڈیو بنانے والا شخص میرے فالوورز میں موجود ہے تو کمنٹ کرکے بتائے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ جیلر 2 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم جیلر کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔ فلم میں رجنی کانتھ سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں اور اسے دنیا بھر میں 15 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل