Loading
شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں قائم نجی کلینک میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 10 سالہ عبدالاحد کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے سہراب گوٹھ تھانے کے ڈیوٹی افسر حسین نے بتایا کہ واقعہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔
متوفی کی گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی جسے ایوب گوٹھ کے نجی کلینک میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ چل بسا۔
جبکہ متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بچے کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔
متوفی کے ورثا اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاج اور واقعے کی غیر جانیدار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال سے عملے کے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل