Loading
شہر قائد میں درخشاں پولیس نے ساحل سمندر پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان صادق اور حسن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سمندر کے کنارے سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنا کر موبائل فون اور قیمتی اشیا چھینتے تھے۔
ملزمان نے دورانِ تفتیش درخشاں کی حدود میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ 19 اگست کو ایک شہری سے قیمتی موبائل فون چھیننے کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جن کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل