Friday, September 25, 2026
 

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکار

 



پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کو لانگ مارچ اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی تاہم اچکزئی نے اسے ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ موقف پر قائم ہیں مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجویز سے انہیں آگاہ کیا جس میں مارچ ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرنے سے انکار کردیا وہ 27 ستمبر کو ملک گیر تحریک شروع کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، اچکزئی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا مارچ مؤخر نہیں ہوگا، 27 ستمبر کو کے پی سمیت دیگر صوبوں میں تحریک شروع ہوگی اور تحریک آہستہ آہستہ اسلام آباد کی جانب بڑھے گی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ مؤخر کرنے پر پی ٹی آئی قیادت اور محمود اچکزئی میں اختلاف برقرار ہے اور انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ لانگ مارچ کی نئی تاریخ پر پی ٹی آئی کی اپوزیشن لیڈران سے مشاورت تاحال جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل