Friday, September 25, 2026
 

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت

 



وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق امور پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھی بھجوایا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل