Loading
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آباد26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ 8اکتوبر تک موخر کر دیا، جج امجد علی شاہ چھٹیوں پر چلے گئے ، علیمہ خان نظر بندی کے باعث پیش نہ ہوسکیں جبکہ دیگر 9ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے ۔
دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظر بندی کیخلاف علیمہ خانم کی نظر بندی سے متعلق درخواست سماعت کیلیے پیر کے روز مقرر کردی گئی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ عدالت جمع کرادی۔
درخواستگزار کے وکیل رانا مدثر عمر نے کہا عدالت ادویات اور کپڑے فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کے لیے الگ متفرق درخواست دائر کریں۔
ادھر جسٹس عبہر گل خان نے ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو کالعدم قرار دینے کیلئے ایم پی اے شفیع کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور وکیل اظہر صدیق کی مرکزی درخواست کی آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل