Loading
مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پربلوچ عوام سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا کرانہیں عبرتنا ک انجام سے دوچار کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مند کے مقامی افراد کی مدد سے حملہ آوروں کو پسپا کرکے انہیں بھاگنے پرمجبور کردیا۔
دہشت گردوں کے فرارکے بعد مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کو گلے لگاکر شکریہ ادا کیا اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پربلوچ شہریوں نے کہا کہ جس فوج کے ساتھ عوام کھڑی ہواسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز کا اتحاد دہشت گردوں کی شکست اور بلوچستان میں امن کی ضمانت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل