Saturday, September 26, 2026
 

بلال بن ثاقب کی نیویارک میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے اہم ملاقات

 



عالمی فورم پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ٹوکنائزیشن پر پہلے پالیسی ڈائیلاگ کی مشترکہ میزبانی کی، وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہاعالمی مالیاتی نظام کی تشکیلِ نو میں گلوبل ساؤتھ کو قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہونا ہوگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بلال بن ثاقب کی نیویارک میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، تعلیم، ہنرمندی اور ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلال بن ثاقب اور سیم آلٹ مین نے پاکستان کی  عالمی اے آئی معیشت میں فعال کردار اور تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل