Saturday, September 26, 2026
 

بھارت نے جنگ مسلط کی تو گزشتہ سال کی طرغ بھرپور جواب ملے گا، وزیر دفاع

 



وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی جس سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے باعث کئی مشکلات پیدا ہوئیں جن کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں اور ہم ان مسائل کو خود حل کر رہے ہیں۔ وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل کو اجاگر کیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل