Loading
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے دوسرے ملزم علی عزیل کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی عزیل کو حاصل پور سے گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم محسن کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اور حقائق کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں جنسی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی ڈیانا کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی اور رضامندی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے کروایا جائے گا، تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل