Monday, September 28, 2026
 

کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائیوں کو کچل دیا

 



شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کے خونی حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، ایک اور واقعے میں لڑکی جاں بحق جبکہ بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس میں واقع آئی سی آئی چوک کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار بھائی اور 2 بہنوں کو روند ڈالا۔  حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بڑا بھائی اور چھوٹی بہن زخمی ہوگئی، چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 18 سالہ لیزا دختر خرم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا بھائی 22 سالہ ہمری اور چھوٹی بہن 16 سالہ انجلی شامل ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او بغدادی اسلم بھٹی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے کنٹینر سے لدے ہوئے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل