Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے واپس کرنے کی پیشکش سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کو کوئی پیشکش نہیں کی جبکہ امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس کی رپورٹ جھوٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ان کے خلاف تعصب پر مبنی ہے اور محض ان کی مخالفت کرنے والوں کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شائع کی گئی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/117350810719202305
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس جعلی خبر کو واپس لے۔ انہوں نے دیگر میڈیا رپورٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا پر خبر شائع ہوئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام میں ٹھوس پیش رفت کے بدلے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے اور منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا اداروں ایگزیوس اور سی این این کو یہ بات امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔ ان کے بقول امریکا ثالثوں کے ذریعے ایران سے مثبت اور تعمیری بات چیت کررہا ہے۔
تاہم امریکی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ جوہری معاملات پر مکمل پیش رفت کے بغیر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں پائے گا۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل