Wednesday, September 30, 2026
 

ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور ہلاک

 



خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا فتنۃ الخوارج سے منسلک خودکش حملہ آور راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی منسلک بتایا جارہا ہے اور مبینہ طور پر پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل