Loading
شیریں جناح کالونی میں نورخدا مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حسن زیب کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حسن زیب پولیس اہلکار ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل